29 ستمبر 2026 - 09:14
یمن کے حملوں کے بعد آرامکو یورپ سے پٹرول اور ڈیزل خریدنے پر مجبور

یمن کے حملوں کے نتیجے میں سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو شدید نقصان پہنچنے اور اس کی اہم ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے بند ہونے کے بعد سعودی سرکاری کمپنی آرامکو نے ایندھن کی شدید قلت پوری کرنے کے لیے یورپی اور بحیرۂ روم کی منڈیوں کا رخ کر لیا ہے اور ہزاروں ٹن ڈیزل اور پٹرول خریدنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی  رپورٹ کے مطابق،یمن کے حملوں کے نتیجے میں سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو شدید نقصان پہنچنے اور اس کی اہم ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے بند ہونے کے بعد سعودی سرکاری کمپنی آرامکو نے ایندھن کی شدید قلت پوری کرنے کے لیے یورپی اور بحیرۂ روم کی منڈیوں کا رخ کر لیا ہے اور ہزاروں ٹن ڈیزل اور پٹ رول خریدنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

یمنی فوج کے حملوں میں ینبع ریفائنری اور جیزان کی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے ساتھ ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کے ذریعے تیل کی ترسیل رکنے سے ریاض کے لیے آبنائے ہرمز کے متبادل راستے بھی محدود ہو گئے ہیں۔

بلومبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ آرامکو نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران یورپ کی پلاٹس قیمتوں کے تعین کے دوران ڈیزل اور پٹرول کی متعدد کھیپیں خریدنے کے لیے پیشکشیں جمع کرائی ہیں۔

ایس اینڈ پی گلوبل کی رپورٹ کے مطابق پیداوار کے بحران کے باعث آرامکو کو ستمبر میں خام تیل کی برآمد کے لیے طے شدہ بعض کھیپیں یورپی خریداروں، جن میں پولینڈ کی کمپنی اورلن بھی شامل ہے، کے لیے منسوخ یا مؤخر کرنا پڑی ہیں۔

سعودی عرب کا یورپ سے ایندھن خریدنے کے لیے نئے خریدار کے طور پر سامنے آنا مغرب کی پہلے ہی دباؤ کا شکار پیٹرولیم مصنوعات کی منڈی پر مزید دباؤ ڈال رہا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha